بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دی گئی سزا افسوسناک ہے، شفیع جان کا ردعمل پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دی گئی سزا افسوسناک ہے، شفیع جان کا ردعمل

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دی گئی سزا افسوسناک ہے، شفیع جان کا ردعمل

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دی گئی سزا افسوسناک ہے، شفیع جان کا ردعمل

ترجمان خیبر پختونخوا پی ٹی آئی شفیع جان نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس من گھڑت اور بے بنیاد ہے، پارٹی قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد آئندہ لائحہ عمل طے کریگی

تفصیلات کے مطابق ترجمان خیبر پختونخوا پی ٹی آئی شفیع جان نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو دی گئی سزا پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا سنانا افسوسناک ہے اور توشہ خانہ کیس من گھڑت، جعلی اور بے بنیاد ہے۔

شفیع جان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پارٹی قانونی ماہرین سے مشاورت کرے گی اور اس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آئین، قانون اور انصاف کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ پارٹی اور عوام کے لیے تشویش کا باعث ہے، لیکن پارٹی کسی بھی قانونی راستے سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور تمام قانونی و آئینی تقاضوں کے مطابق اپنے اقدامات کرے گی۔

Exit mobile version