شدید دھند، موٹروے ایم 3، 4 اور ایم 5 بند کر دی گئی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

شدید دھند، موٹروے ایم 3، 4 اور ایم 5 بند کر دی گئی

شدید دھند، موٹروے ایم 3، 4 اور ایم 5 بند کر دی گئی

شدید دھند، موٹروے ایم 3، 4 اور ایم 5 بند کر دی گئی

شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 4 خانیوال سے ملتان تک  اور شور کوٹ سے عبدالحکیم تک, ایم 5 ملتان سے روہڑی  تک ,موٹروے ایم 3 درخانہ  سے رجانہ تک کو  بند  کر دیا گیا ہے۔

 

ترجمان سنٹرل ریجن موٹروےپولیس  کے مطابق پنجاب میں دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 اور موٹر وے  ایم 5 کو خانیوال سے ملتان تک  اور  ملتان سے روہڑی   تک اور موٹروے ایم 3 درخانہ  سے رجانہ تک اورموٹروے ایم 4 شور کوٹ سے عبدالحکیم تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئیں ہیں۔
ترجمان سنٹرل ریجن موٹروےپولیس کا کہنا ہے کموٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے،دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے،روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں،شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں،دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں،ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریںغیر ضروری سفر سے اجتناب  کریں۔

Exit mobile version