پی ٹی آئی میں دراڑ، ایک اور رہنما نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی میں دراڑ، ایک اور رہنما نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

پی ٹی آئی میں دراڑ، ایک اور رہنما نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

پی ٹی آئی میں دراڑ، ایک اور رہنما نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما قاضی انور ایڈووکیٹ نے پارٹی کی بنیادی رکنیت اور تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔مستعفی رہنما قاضی انور نے کہاکہ موجودہ پارٹی قیادت کی جانب سے انہیں بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا اور اسی وجہ سے پی ٹی آئی میں رہنا ان کے لیے تکلیف دہ ہو گیا۔انہوں نے واضح کیاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ان کے ذاتی تعلقات برقرار رہیں گے۔قاضی انور ایڈووکیٹ انصاف لائرز فورم خیبرپختونخوا کے صدر بھی تھے اور پارٹی کی کور کمیٹی سمیت مختلف کمیٹیوں کے رکن رہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما میجر (ر) طارق محمود نے فوج مخالف بیانیہ پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔میجر (ر) طارق محمود ریاست کے ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی سے پی ٹی آئی کے صدر تھے۔

Exit mobile version