معروف مذہبی شخصیت انتقال کر گئی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

معروف مذہبی شخصیت انتقال کر گئی

معروف مذہبی شخصیت انتقال کر گئی

معروف مذہبی شخصیت انتقال کر گئی

پیر عبدالرحیم نقشبندی مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ مرحوم کچھ عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔وہ صاحبزادہ محمود الحسن نقشبندی کے والد جبکہ معروف عالم دین مرحوم عبدالرحمن قاسمی ، صاحبزادہ عبدالقدوس نقشبندی کے بھائی تھے اور معروف عالم دین پیر عبدالشکور نقشبندی کے ماموں تھے۔مولانا فضل الرحمان نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کرتے ہوئےجے یو آئی کے سر برا ہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیر عبدالرحیم نقشبندی مرحوم کے سانحہ ارتحال کئ خبر سے دل رنجیدہ ہے اس خانوادے کی اشاعت دین اور احیاء سنت کے لئے خدمات قابل رشک ہیں ۔ پیر عبدالرحیم نقشبندی مرحوم اسلاف کی درخشندہ روایات کے امین تھے۔۔ مرحوم کے اہل خانہ ،متعلقین سمیت دینی تحریکات اور مذہبی طبقہ تعزیت کا مستحق ہے ۔

Exit mobile version