پاکستان کی حکومت پر تنقید کے باعث ایکس نے جمائمہ خان کے فالوورز کی تعداد گھٹانا شروع کردی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پاکستان کی حکومت پر تنقید کے باعث ایکس نے جمائمہ خان کے فالوورز کی تعداد گھٹانا شروع کردی

پاکستان کی حکومت پر تنقید کے باعث ایکس نے جمائمہ خان کے فالوورز کی تعداد گھٹانا شروع کردی

پاکستان کی حکومت پر تنقید کے باعث ایکس نے جمائمہ خان کے فالوورز کی تعداد گھٹانا شروع کردی

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 2 برس میں ان کے ایکس اکاؤنٹ کے فالوورز مسلسل کم ہو رہے ہیں، جو جولائی سے اب تک 28 لاکھ سے گھٹ کر 25 لاکھ تک آ گئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ کوئی معمولی اتار چڑھاؤ نہیں بلکہ ایک منظم رجحان ہے جو پاکستان کی حکومت پر تنقید کی وجہ سے ہے۔اپنی ایکس پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس بارے میں "گروک” سے پوچھا کہ کیا یہ مسئلہ ان کے مواد کی وجہ سے ہے، تو جواب میں کہا گیا کہ اگر کوئی صارف پاکستانی یا اسرائیلی حکومتوں پر تنقید کرتا ہے تو ایلون مسک کے دور میں ایکس کی جانب سے حکومتی دباؤ کے تحت الگورتھمک پابندیوں، ’’تھروٹلنگ ‘‘اور ’’ڈی بوسٹنگ‘‘ کا سامنا زیادہ ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں اس کے اکاؤنٹ کی رسائی کم کر دی جاتی ہے۔

Exit mobile version