یوٹیوبر عادل راجہ نے لندن ہائی کورٹ کے حکم پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر باقاعدہ معافی مانگ لی۔ عدالت نے عادل راجہ کو برگیڈیئر راشد نصیر پر بے بنیاد الزامات لگانے پر معافی شائع کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق عادل راجہ نے تسلیم کیا کہ اُن کے پاس راشد نصیر پر لگائے گئے الزامات کا کوئی ثبوت یا دفاع موجود نہیں۔ عدالت نے واضح کیا تھا کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا توہینِ عدالت تصور ہوگا۔
قبل ازیں عدالت نے فیصلے پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سزا اور عادل راجہ کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم بھی سنا رکھا تھا۔ عادل راجہ کی جانب سے معافی کی اشاعت عدالتی حکم پر عمل درآمد کا حصہ ہے۔
یوٹیوبر عادل راجہ نے بریگیڈیئر راشد نصیر سے معافی مانگ لی

یوٹیوبر عادل راجہ نے بریگیڈیئر راشد نصیر سے معافی مانگ لی