بے روزگار نوجوان تیاری کرلیں !جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

بے روزگار نوجوان تیاری کرلیں !جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان

بے روزگار نوجوان تیاری کرلیں !جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان

بے روزگار نوجوان تیاری کرلیں !جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان

جرمنی جانے کے خواہشمند افراد کے لیے ملازمت اور طالب علمی ویزا کی کیٹگریز اب مکمل طور پر کونسلر سروس پورٹل پر منتقل کر دی گئی ہے۔ جرمن قونصل خانے کا کہنا ہے کہ اس نئے نظام کا مقصد ویزا کے عمل کو زیادہ مؤثر، تیز اور شفاف بنانا ہے تاکہ درخواست دہندگان کو سہولت فراہم کی جا سکے جبکہ ویزا کی دستیابی میں اضافہ ہو سکے، جرمن قونصلیٹ کے مطابق، اس تبدیلی سے ویزا کے عمل میں تاخیر کو کم کرنے اور درخواستوں کی پروسیسنگ کی رفتار میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔ موجودہ نظام میں اکثر اوقات درخواست دہندگان کو اپائنٹمنٹ لینے اور انتظار کی لمبی فہرستوں میں شامل ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ نئے پورٹل کے ذریعے درخواست دہندگان براہِ راست آن لائن اپنی درخواستیں جمع کروا سکیں گے، جس سے عمل زیادہ شفاف اور مؤثر ہوگا، بتایا گیا کہ تمام موجودہ انتظار کی فہرستیں (ویٹنگ لسٹ) اب بند کردی گئی ہیں اور جلد حذف کر دی جائیں گی۔ جن درخواست دہندگان کو پہلے سے اپائنٹمنٹ حاصل ہو چکی ہے، انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرانے نظام کے مطابق اپنا اپائنٹمنٹ مکمل کریں۔ جرمن قو نصل خانہ کا مقصد یہ ہے اس کا مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی درخواست دہندہ اپنی پیش رفت سے محروم نہ ہو اور پہلے سے طے شدہ اپائنٹمنٹس پر عمل درآمد جاری رہے۔ دیگر تمام افراد جو جرمن ویزا کے خواہشمند ہیں، انھیں چاہیے کہ وہ اپنی درخواستیں کونسلر سروسز پورٹل( Consular Services Portal) کے ذریعے شروع کریں ۔ آن لائن درخواستیں 12 دسمبر 2025 سے جمع کروائی جا سکیں گی

Exit mobile version