وزیراعظم شہباز شریف دورہ ترکمانستان کے لئے اشک آباد روانہ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف دورہ ترکمانستان کے لئے اشک آباد روانہ

وزیراعظم شہباز شریف دورہ ترکمانستان کے لئے اشک آباد روانہ

وزیراعظم شہباز شریف دورہ ترکمانستان کے لئے اشک آباد روانہ

وزیراعظم شہبازشریف دوروزہ دورے پر ترکمانستان روانہ ہوگئے۔ؤوزیراعظم شہباز شریف گیارہ اوربارہ دسمبر کو ترکمانستان میں بین الاقوامی فورم برائے امن و اعتماد میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات کریں گے اور دورے کے دوران دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ملاقاتوں میں باہمی تعاون، خطے میں استحکام، معاشی شراکت داری اور توانائی کے منصوبوں خصوصاً تاپی گیس منصوبے کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم کے ساتھ نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار،وزیراطلاعات عطا تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔ عالمی امن فورم میں روس، ایران، ازبکستان، آذربائیجان، قازقستان اور دیگر سربراہان بھی شریک ہوں گے۔

Exit mobile version