ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، چونکا دینے والے انکشافات،خبر پڑھ کر آپ افسردہ ہوجائینگے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، چونکا دینے والے انکشافات،خبر پڑھ کر آپ افسردہ ہوجائینگے

ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، چونکا دینے والے انکشافات،خبر پڑھ کر آپ افسردہ ہوجائینگے

ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، چونکا دینے والے انکشافات،خبر پڑھ کر آپ افسردہ ہوجائینگے

ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں موت کی وجہ کا بتایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہوگئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر وردہ کی موت گردن کی ہڈی ٹوٹنے اور دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔میڈیکل پوسٹ مارٹم رپورٹ مزید فرانزک جانچ کے لیے بھیج دی گئی ہے تاکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا سکیں۔ڈاکٹروردہ کے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ، ایم ایس ڈاکٹرعامراسرار نے بتایا کہ پوسٹمارٹم 7 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم نے کیا۔مقتولہ اپنے والد اور بھائی کیساتھ رہتی تھی جبکہ ان کے شوہر راحیل علی رضا روزگار کیلئے کوریا میں مقیم ہیں، جو 11 دسمبرکو پاکستان پہنچیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں چار افراد ملوث تھے، جن میں سے تین کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مقدمے میں اغوا اور قتل سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیںابتدائی معلومات میں معلوم ہوا کہ ڈاکٹر وردہ نے دو سال قبل اپنی سہیلی ریدا کو سونا دیا تھا، جو واپس نہ کیا گیا۔ واقعے کے دن ردا ڈاکٹر کو اپنے زیر تعمیر گھر لے گئی اور وہاں ملزمان شمعریز، ندیم اور اورنگزیب کے حوالے کر دیا، ندیم نے واردات کے تمام معاملات کو سیٹ کیا۔

Exit mobile version