مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر دوبارہ دلہا بننے جا رہے ہیں، دلہن کون ہے اور کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں؟ جانئے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر دوبارہ دلہا بننے جا رہے ہیں، دلہن کون ہے اور کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں؟ جانئے

پنجاب کی بیٹی ڈٹ جائے تو صوبے کی تقدیر بدل سکتی ہے: مریم نواز

پنجاب کی بیٹی ڈٹ جائے تو صوبے کی تقدیر بدل سکتی ہے: مریم نواز

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی طے، مسلم لیگ (ن) کے شیخ روحیل اصغر کی پوتی سے رشتہ طے، پری ایونٹ مکمل، حتمی تقریب دسمبر یا جنوری میں متوقع

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر دوبارہ دلہا بننے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، جنید صفدر کی شادی مسلم لیگ (ن) کے معروف رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی سے طے پا گئی ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق دلہن، شیخ روحیل اصغر کے صاحبزادے علی روحیل اصغر کی صاحبزادی ہیں۔ دونوں خاندانوں نے شادی کی تقریبات کے لیے ابتدائی تیاری مکمل کر لی ہے اور امکان ہے کہ یہ تقریب دسمبر کے آخری ہفتے یا جنوری میں منعقد کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اور شیخ روحیل اصغر کے خاندان کی جانب سے ایک پری ایونٹ بھی منعقد کیا جا چکا ہے، جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ شادی کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

یہ شادی دونوں سیاسی اور سماجی حلقوں میں دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے، کیونکہ یہ تقریب دو معتبر خاندانوں کو مزید قریب لانے کا موقع فراہم کرے گی۔

Exit mobile version