’نظر لگ گئی‘: ٹک ٹاکر پیاری مریم کے آخری وی لاگ نے نئی بحث چھیڑ دی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

’نظر لگ گئی‘: ٹک ٹاکر پیاری مریم کے آخری وی لاگ نے نئی بحث چھیڑ دی

’نظر لگ گئی‘: ٹک ٹاکر پیاری مریم کے آخری وی لاگ نے نئی بحث چھیڑ دی

’نظر لگ گئی‘: ٹک ٹاکر پیاری مریم کے آخری وی لاگ نے نئی بحث چھیڑ دی

پاکستان کی مقبول ڈیجیٹل کریئیٹر اور ٹک ٹاکر پیاری مریم کے انتقال سے پہلے کے آخری ولاگ نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔زچگی کے دوارن ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث پیاری مریم کا دو روز پہلے انتقال ہوگیا تھا، ان کی موت پر ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد سوگوار اور غم زدہ ہے۔پیاری مریم اپنے چھوٹے و لاگز، فیملی و لاگز اور لب سنگ ویڈیوز کے لیے مشہور تھیں اور اپنے مداحوں کے لیے ہمیشہ خوشیوں بھری جھلکیاں شیئر کرتی رہیں۔ ان کے یوٹیوب پر تقریباً 198 ہزار سبسکرائبرز، ٹک ٹاک پر 2.3 ملین فالوورز اور انسٹاگرام پر 133 ہزار فالوورز تھے۔حال ہی میں، مریم کے آخری و لاگز کے چند کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں۔ ان ویڈیوز میں وہ اپنی حمل کی روٹین، بچوں کے لیے خریداری کی تفصیلات اور اپنے خاندان کی خوشیوں کے لمحات شیئر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔مریم نے وضاحت کی کہ وہ یہ سب شیئر کرتی ہیں تاکہ مداح ان کے اور ان کے آنے والے بچوں کی خوشیوں کے لیے دعا کریں۔ کئی مواقع پر مریم اور ان کے شوہر نے والدین بننے کی خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ بچوں کی پیدائش آسانی سے ہوگی۔

Exit mobile version