انسداد دہشتگردی عدالت ، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

انسداد دہشتگردی عدالت ، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لوگوں کے بچے نہیں مروا سکتا، پارٹی کے اندر گروہ بندی ہے،علی امین گنڈاپور

لوگوں کے بچے نہیں مروا سکتا، پارٹی کے اندر گروہ بندی ہے،علی امین گنڈاپور

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کا معاملے کے کیس کی سماعت کی۔
سماع ت کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ پولیس نیکئی بار شامل تفتیش ہونے کیلیے طلب کیا لیکن علی امین گنڈا پور سمیت دیگر شامل تفتیش نہیں ہورہے، ملزمان 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔بعد ازاں عدالت نے شامل تفتیش نہ ہونے پر علی امین، حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ عدالت نے تمام افراد کو پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

 

Exit mobile version