صوابی جلسہ، توقعات کے مطابق لوگ آئے، نمبر گنوانے کی ضرورت نہیں: جنید اکبر تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

صوابی جلسہ، توقعات کے مطابق لوگ آئے، نمبر گنوانے کی ضرورت نہیں: جنید اکبر

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کی زیرصدارت پہلا اجلاس

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کی زیرصدارت پہلا اجلاس

پشاور:پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوابی جلسے میں توقعات کے مطابق لوگ آئے، ہمیں نمبر گنوانے کی ضرورت نہیں۔صوابی میں ہونے والے جلسے سے مطمئن ہیں، کسی کو نمبر گنوانے کی ضرورت نہیں ، سوشل میڈیا کا دور ہے سب نے دیکھا کتنے لوگ تھے۔
جنید اکبر نے مزید کہا کہ خیال تھا کسی نے فنڈز کی کمی کا کہا ہوگا، فنڈز کا رونا رونے والوں کو دکان کھولنی چاہیے ، کسی کو گاڑیاں پہلے دی ہیں نہ آئندہ دیں گے، سزا و جزا کا اختیار میرے پاس نہیں، آئندہ کیلئے ایسے لوگوں کا راستہ روکوں گا جو محنت نہیں کرتے ۔

Exit mobile version