لیبیا کشتی حادثہ:وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

لیبیا کشتی حادثہ:وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی

کیش لیس معیشت سے گورننس میں بہتری اور کرپشن میں کمی آئے گی: وزیراعظم

کیش لیس معیشت سے گورننس میں بہتری اور کرپشن میں کمی آئے گی: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کے ساحل پر کشتی کے حادثے اور اس میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کیلئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انسانی سمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

Exit mobile version