اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں کو وفاق کیساتھ ملکر میدان میں درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہو گا۔اسلام آباد میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے عالمی کانفرنس ہوئی، اسلامی معاشرے میں خواتین کی تعلیم سے متعلق کانفرنس کا انعقاد بڑا اقدام ہے، ملالہ یوسفزئی بھی کانفرنس میں موجود تھیں، تعلیم قومی خدمت ہے، اس شعبے میں مزید بہتری لانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ تعلیم کا شعبہ معاشرے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، تعلیمی شعبے میں وفاق کے ساتھ صوبوں کا کردار اہم ہے، سکولوں سے باہر 22.8 فیصد بچوں میں زیادہ تعداد بچیوں کی ہے۔صوبوں کو وفاق کے ساتھ ملکر میدان میں درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہے، کرم میں حالات نارمل ہو رہے ہیں، کرم میں حملے کے بعد بڑا دھچکا لگا تھا، امن معاہدے کے بعد بھی مورچے قائم کیے گئے جنہیں گرایا گیا، فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز یورپ کیلئے شروع ہونا بڑی کامیابی ہے، انشااللہ بہت جلد لندن کے لیے بھی ہماری پروازیں بحال ہوں گی، امید کی جاتی ہے برطانیہ میں بھی ہماری فلائٹیں جائیں گی، قومی ایئر لائن کی پروازوں کے نیٹ ورک کو وسعت دی جارہی ہے، وزیر دفاع، سیکرٹری دفاع، علیم خان اور کابینہ کو بارکباد پیش کرتا ہوں۔او آئی سی اور مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، کراسنگ سے سمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
امید ہے تمام سٹیک ہولڈرز ملکر قیام امن یقینی بنائیں گے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانے کیلئے مربوط لائحہ عمل وضع کررہے ہیں، گزشتہ دور حکومت میں توانائی کے شعبے میں بھی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔
