پشاور:کرم میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق ملزمان کی تعداد 5 ہے جبکہ ملزمان کے علاوہ سہولت کار بھی ملوث ہیں، ملزمان کی شناخت کے بعد کے پی حکومت نے پانچوں ملزمان اور سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔کوہاٹ میں آج آئی جی پی کی زیرصدارت اہم سکیورٹی اجلاس منعقد ہوگا جس میں آر پی او اور ڈی پی او بھی شرکت کریں گے۔چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چودھری بھی کوہاٹ کا دورہ کریں گے، اہلیان علاقہ اور جرگہ مشران سے بھی ملزمان کی گرفتاری میں مدد لی جائے گی۔
کرم،ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنیوالے حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی

کرم، متحرک قبائل کے درمیان اسلحہ حوالگی پر ڈیڈلاک برقرار