کرم میں امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: بیرسٹر سیف تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

کرم میں امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: بیرسٹر سیف

عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا: بیرسٹر سیف

عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا: بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ گرینڈ جرگے کے معاہدے کے مطابق کرم میں ہر حال میں امن کو یقینی بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر پر حملہ امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام سازش تھی، کرم کے عوام امن دشمن عناصر سے ہوشیار رہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ کرم میں امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
علاقے میں پائیدار امن کے لئے انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں، وزیراعلی نے سختی سے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔سکیورٹی خدشات کے پیش نظر قافلے کو وقتی طور روک دیا گیا ہے، کلیئرنس ملنے کے بعد عنقریب قافلے کو روانہ کیا جائے گا۔

Exit mobile version