اسلام آباد:چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہرمحمود اشرفی نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا بھائی،ادب سے کہتے ہیں دھمکیاں نہ دے۔مدارس کی رجسٹریشن اہم قدم ہے، ملک بھر میں18ہزارسیزائد مدارس کی رجسٹریشن ہوچکی ہے، اگر کسی نے وزارت تعلیم کیساتھ نہیں جانا وہ نہ جائے۔وزارت تعلیم سیبھی مدارس کی رجسٹریشن جاری ہے، وزارت تعلیم سے رجسٹریشن کو سب نے تسلیم کیا ہوا ہے، دونوں نقطہ نظر کو اس آرڈیننس میں تسلیم کیا گیا ،جو وزارت صنعت کے ساتھ جانا چاہتے ہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہم کل اور آئندہ بھی مدارس کیچوکیدار رہیں گے۔پارا چنارکے حالات پرپورا ملک پریشان ہے، مسائل کا حل طاقت سے نہیں مذاکرات سے ہوتا ہے، شیعہ، سنی سب پاکستانی ہے، ہم کوشش کررہے ہیں، اگرضرورت پڑی تو پارا چنارجانے کے لیے تیار ہیں، ہم سب پاکستانی، آیئے!پاکستان زندہ باد کہتے ہوئے مسئلہ حل کریں۔
کرم کے مسئلے پر تمام مکاتب فکرسیبات کرنے کو تیار ہیں، خیبرپختونخوا حکومت بھی کرم معاملے پر سنجیدگی دکھائے، کرم کا مسئلہ حل ہونا چاہیے، کرم سمیت کسی بھی جگہ غیرقانونی اسلحہ نہیں ہونا چاہیے۔افغانستان ہمارا بھائی، ادب سے کہتے ہیں دھمکیاں نہ دے، پاکستانیوں کو شہید کرنے والے افغانستان کی پناہ میں کیوں ہیں؟ ہمیں طالبان کی حکومت سے یہ توقع نہیں تھی، پاکستان کوئی کمزورملک نہیں ایٹمی قوت ہے، پاکستان میں سیاسی اختلافات ہوں گے لیکن وطن کے لیے سب متحد ہے، ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
افغانستان ہمارا بھائی،ادب سے کہتے ہیں دھمکیاں نہ دے، طاہر اشرفی

طاہر محمود اشرفی اسلامی و خلیجی ممالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوآرڈینیٹر مقرر