سول سرونٹس انتظامی معاملات میں بہتری کیلئے صلاحیتیں بروئے کار لائیں، احسن اقبال تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

سول سرونٹس انتظامی معاملات میں بہتری کیلئے صلاحیتیں بروئے کار لائیں، احسن اقبال

مہنگائی کو 38سے 4فیصد پر لانا حکومت کی بڑی کامیابی ، احسن اقبال

مہنگائی کو 38سے 4فیصد پر لانا حکومت کی بڑی کامیابی ، احسن اقبال

لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے لاہور میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول سرونٹس انتظامی معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کارلائیں۔
سول سرونٹس پر بہت سی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، سول سروسز صرف ملازمت نہیں بلکہ بھاری ذمہ داری بھی ہے، قانون اور آئین کی حکمرانی کا نفاذ ضروری ،سول سرونٹس عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، ہم سب کو ملکی ترقی کیلئے اپنا کردارادا کرنا ہو گا، ملکی ترقی کیلئے امن واستحکام ضروری ہے، پائیدار ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل یقینی بنانا ہوگا۔

Exit mobile version