دعا ہےمذاکرات کامیاب ہو جائیں: شیخ رشید پاکستان Roze News
پاکستان

دعا ہےمذاکرات کامیاب ہو جائیں: شیخ رشید

جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت اپیل: مہلت مانگنے پر عدالت پراسیکیوٹر پر برہم

جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت اپیل: مہلت مانگنے پر عدالت پراسیکیوٹر پر برہم

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اے ٹی سی راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کی بیل منڈھے چڑھتی نظر نہیں آ رہی، دعا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہو جائیں۔ مذاکرات سے قوم میں ایک نئی روشنی پیدا ہوگی، مذاکرات کو مذاق کی رات نہ بنایا جائے، جیلیں آباد اور غریب لوگ برباد ہو رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ مذاکرات سے جیلوں کے دروازے کھلیں اور جوڈیشل کمیشن بنے۔
آج بھی کہتا ہوں سیاسی قیدیوں کو معافی دی جائے، حکومتیں معافی دیتی ہیں، حکومت اس وقت عالمی دبا کا شکار ہے یہ نہ ہو معیشت مزید بیٹھ جائے، حکومت کے ساتھ عوام نہیں، آئندہ ہفتوں میں اہم فیصلے کرنا ہوں گے۔مجھ پر اتنے کیسز بنا دیئے گئے کہ زندگی سے اکتاہٹ پیدا ہو چکی ہے۔سٹاک ایکسچینج کے بجائے کسی ریڑھی والے سے حالات پوچھیں، سٹاک ایکسچینج سیاست کی ایکسچینج ہے، ہماری انٹرنیشنل سطح پر فضا خراب ہو رہی ہے، حق میں کوئی گواہی نہیں دے رہا۔

Exit mobile version