پشاور:رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملٹری کورٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات ہیں۔ہم آزاد عدلیہ اور ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، سپریم کورٹ کی جانب سے ملٹری کورٹ میں سویلینز کے کیسز کی اجازت دینا افسوس ناک ہے، ریاست نے ہم پر جو مقدمات درج کئے ہیں اس پر بھی افسوس ہے۔
سویلینز کے کیسز ملٹری کورٹ میں سننے کے فیصلے پر مایوسی ہوئی، فوجی عدالتوں پر یورپی یونین اور یورپ نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔کل ہمارے مذاکرات ہوئے ہیں، ہم نے 3 پوائنٹس سامنے رکھے ہیں جو کارکنان کے ساتھ سلوک ہو رہا ہے، گرفتار افراد کی رہائی کی بات کی ہے، اس کے علاوہ 9 مئی اور 24 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔
