پشاور:رہنما تحریک انصاف و سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیکہا ہے کہ ستارے حرکت میں آگئے ہیں، تبدیلی آنیوالی ہے، عمران خان جلد رہا ہوں گے۔کہ لوٹنے والے حکومت اور پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو دور رکھنے کیلئے انہوں نے جمہوریت کو تباہ کردیا، بانی پی ٹی آئی 90 فیصد عوام کا نمائندہ ہے، عوام کی دھڑکنیں عمران خان کیساتھ جڑی ہیں۔
کیا بانی پی ٹی آئی کا نام نہیں لے سکتے؟ کرکٹ میچوں میں بھی کہہ دیا ہے کہ عمران خان کا نام لیا گیا تو رائٹس لے لیں گے، یہ اپنی حرکتوں سے 2018 میں پہنچ چکے ہیں، سب دوبارہ سے شروع کرنا پڑے گا، یہاں ہم ملک کے حوالے سے غمزدہ ہیں، مجھے ان غاصبوں اور قابض مافیا سے ملک آزاد کرانا ہے۔ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل چلائیں گے تو دنیا مذمت کرے گی، دنیا مذمت کررہی ہے لیکن کسی کو کوئی فکر ہی نہیں، مافیا مزے کررہا ہے لیکن غریب کے پاس کھانے کو نہیں، ملک میں دنیا کے کسی کونے سے پیسہ نہیں آرہا، یہ ہمیں کہتے رہے 70 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی، ایک پیسے کی سرمایہ کاری نہیں آئی۔
