رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع پاکستان Roze News
پاکستان

رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمہ کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی،ملزم ہاشم عباسی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران سماعت رمنا پولیس کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے ملزم کے بیان کی روشنی میں دیگر ملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔بعدازاں عدالت نے ملزم کو 3 یوم کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

Exit mobile version