آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، شیڈول کا اعلان آج متوقع کھیل Roze News
کھیل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، شیڈول کا اعلان آج متوقع

چیمپئنز ٹرافی دوسرا سیمی فائنل، لاہور میں فول پروف سکیورٹی انتظامات

چیمپئنز ٹرافی دوسرا سیمی فائنل، لاہور میں فول پروف سکیورٹی انتظامات

دبئی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی سے متعلق حتمی شیڈول کا اعلان آج متوقع،ٹورنامنٹ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی بورڈ کے درمیان تمام معاملات طے پاگئے ہیں جبکہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے دونوں بورڈ کے درمیان معاہدے بھی اب آخری مراحل میں ہیں۔دونوں بورڈز نے باہمی تعاون کے کیساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو نئے مسودے پر یقین دہانی کروادی ہے جس کے بعد آج حتمی اعلان متوقع ہے۔
چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی جبکہ 2026 تک پاکستانی ٹیم کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کیلئے بھارت کا دورہ نہیں کریگی۔ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں اگر بھارتی ٹیم سیمی فائنل یا فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرتی تو ایونٹ پورا پاکستان میں ہی کھیلا جائے گا بصورت دیگر ایک سیمی فائنل اور فائنل بھارتی ٹیم کے پہنچنے پر متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔
ایونٹ میں پاک بھارت میچ بھی دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ بھارتی ٹیم اپنے تینوں گروپ میچز اسی مقام پر کھیلے گی۔بورڈ کے ان آفیشل اجلاس میں آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دیدی ہے اور اس ضمن میں پاکستان اور بھارت میں اصولی معاہدہ بھی ہوگیا ہے۔
ہائبرڈ ماڈل ماننے کی صورت پر آئی سی سی نے پاکستان کو 2027 کے بعد ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی دے گا جبکہ 2026 کے ٹی20 ورلڈکپ کے ناک آٹ میچز کا معاملہ بعد طے ہو گا۔

Exit mobile version