اسلام آباد:خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے احسن اقبال، خواجہ آصف، شائستہ پرویز ملک اور اعظم نذیر تارڑ شریک ہوئے۔پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف، فاروق ایچ نائیک اور نوید قمر، ایم کیو ایم کی رعنا انصار اور جے یو آئی کے کامران مرتضی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔سنی اتحاد کونسل اور پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کی۔سینیٹر کامران مرتضی نے سنی اتحاد کونسل سے رابطہ کر کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی، سنی اتحاد کونسل نے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اب ساڑھے 8 بجے ہو گا، سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کو منانے کی کوشش کی جائیگی۔ اگر تحریک انصاف کے ارکان نہ بھی آئے تو کمیٹی اپنی کارروائی جاری رکھے گی۔
چیف جسٹس تعیناتی، پارلیمانی کمیٹی کااجلاس ملتوی

چیف جسٹس تعیناتی، پارلیمانی کمیٹی اجلاس کا ملتوی