مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے معاملے پر حکومت سے مزید وقت مانگ لیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے معاملے پر حکومت سے مزید وقت مانگ لیا

اب فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے، مولانا فضل الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

اب فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے، مولانا فضل الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے آئینی ترمیم پر اتفاق رائے حاصل کیا تھا، ابتدائی مسودے کے جتنے حصوں پر اعتراض کیا، حکومت اس سے دستبردار ہونے پر آمادہ ہو گئی۔ آئینی ترمیم کے حوالے سے ہمارا کوئی متنازعہ نکتہ نہیں، پی ٹی آئی قیادت نے مجھ سے آج دن تک کا وقت مانگا۔ میں نے اتفاق کیا، آج ان کا جواب مل جائیگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا کا شکر گزار ہوں، آئینی اصلاحات جو ہونے جا رہی ہیں اس کا مسودہ تمام جماعتوں نے تسلیم کیا ہے، مولانا نے باقی اپوزیشن جماعتوں کو کل تک کا وقت دیا ہے مجھے یقین ہے کہ وہ مولانا کو مثبت جواب ضرور دیں گے۔ ان کے اعتراضات اب ترمیمی بل میں موجود نہیں ہیں، مجھے امید ہے کہ جیسے ان کی ملاقات ہو جاتی ہے تو پارلیمان کے اجلاس میں مولانا میری درخواست مانیں گے، میری درخواست ہے کہ وہ بل جے یو آئی خود پیش کرے۔ مجھے پورا یقین ہے مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کو بھی قائل کر لیں گے، پی ٹی آئی کو جن نکات پر تحفظات تھے وہ اب آئینی ترمیمی بل میں شامل نہیں، چاہتا ہوں سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے آئین سازی ہو۔

Exit mobile version