اسلام آباد:قومی اسمبلی ترجمان کے مطابق صرف میڈیا کے ان نمائندوں کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت ہوگی جن کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے فل سیشن پریس گیلری کارڈ جاری کیے گئے،ون ڈے پریس گیلری کارڈ جاری کرنے پر سختی کی گئی ہے اس لیے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے ون ڈے پریس گیلری کارڈ جاری نہیں کیے جائیں گے۔ گیٹ نمبر 1 پر کوریج کرنے والے کیمرہ مینوں کی انٹری مرتب کردہ لسٹ کے ذریعے ہوگی، سیکیورٹی وجوہات کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے تمام صحافی حضرات سے گزارش ہے کہ اپنا پریس گیلری کارڈ ہمراہ رکھیں۔ قومی اسمبلی اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا جس میں 26ویں آئینی ترمیم شامل نہیں ہے۔ ایجنڈے میں لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل 2024 منظوری کے لیے شامل کیا گیا ۔جنرل سیلز ٹیکس میں بڑے پیمانے پر چوری اور غبن سے متعلق توجہ دلا نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، توجہ دلا نوٹس پیپلز پارٹی اراکین اسمبلی کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی اجلاس، سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ایجنڈا جاری

27ویں ترمیم کی منظوری، وفاقی اختیارات اور آئینی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں کی تیاری