اسلام آباد:حکومتی ٹاسک فورس اور آئی پی پیز کے مابین مذاکرات کے نتیجے میں لال پیر پاور کمپنی کے بعد حب پاور کمپنی بھی قبل از وقت معاہدہ ختم کرنے پر تیار ہوگئی ۔حب پاور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا کل ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جبکہ لال پیر پاور کا بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اسی حوالے سے ہنگامی اجلاس آج ہو رہا ہے۔دونوں آئی پی پیز کے بورڈ اجلاس میں بجلی معاہدے قبل از وقت ختم کرنے کی منظوری لی جائیگی۔ لال پیر پاور کمپنی اور حب پاور کمپنی نے اہم پیشرفت سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو خطوط کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے۔لال پیر پاور پلانٹ 362 میگاواٹ اور حب پاور کا 1200 میگاواٹ کا حامل پاور پلانٹ ہے۔ لال پیر پاور اور حب پاور کے بجلی معاہدے 2027میں ختم ہو رہے ہیں۔
حکومت ایک اور آئی پی پی معاہدہ ختم کرنے پر تیار

ایک اور آئی پی پی معاہدہ ختم کرنے پر تیار