عمران خان و دیگر پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں 19اکتوبر کو فردجرم عائد ہوگی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

عمران خان و دیگر پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں 19اکتوبر کو فردجرم عائد ہوگی

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات میسر ہیں،جیل حکام

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات میسر ہیں،جیل حکام

اسلام آباد:جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر پرفرد جرم 19 اکتوبر کو عائد کی جائیگی۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9مئی کیسز کی سماعت کی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کو پہلے ٹرائل کرنے کا فیصلہ ، نامزد ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم،بانی پی ٹی آئی عمران خان ،شاہ محمود قریشی کو بذریعہ وکیل نقول تقسیم ،غیر حاضر 31ملزمان وارنٹ جاری۔ شیریں مزاری ،صداقت عباسی ،امجد نیازی ،عثمان ڈار بھی پیش ۔28ستمبراور 4اکتوبر احتجاج کیسوں کے نامزد پی ٹی آئی کارکنان رہنما پیش نہیں ہوئے انکی بیماری کے باعث غیر حاضری کی درخواستیں دائر ۔سیکورٹی کے سخت اقدامات ۔کیس کی آئندہ سماعت 19 اکتوبر ہوگی

Exit mobile version