لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے عظمی بخاری کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے اس وقت چائنہ میں ہیں، وہ اگلے ہفتے واپس آئیں گے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اگلے ہفتے کس تاریخ پر واپس آ رہے ہیں؟وکیل وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ ہمیں اس حوالے سے معلومات نہیں، معلومات لے کر بتا دیتے ہیں۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک اتھارٹی ملک سے باہر جا رہی ہے، این او سی جاری ہوتا ہے اور آپ کو واپسی کی تاریخ کا ہی علم نہیں۔
عظمی بخاری فیک ویڈیو کیس: ایف آئی اے سے کارکردگی رپورٹ طلب

عوام فتنہ اور احتجاج کی سیاست کو سپورٹ نہیں کرتے: عظمی بخاری