پشاور:مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عوام کا سمندر اگلے ہفتے میانوالی کا رخ کرے گا، مریم نواز کی پوری توجہ پنجاب میں پی ٹی آئی جلسوں پر مرکوز ہے، روزانہ پنجاب پولیس کے اجلاس بلا کر حکمت عملی بناتی ہیں، مریم نواز پی ٹی آئی کی بڑھتی مقبولیت سے شدید خوف کا شکار ہیں، جعلی حکومت تاخیری حربے ضرور استعمال کرے گی مگر جلسے کو ناکام نہیں بنا سکتی۔جعلی حکومت میانوالی جلسے کی ناکامی کی کوشش کرے گی، جنون کا راستہ روکنا جعلی حکومت کی بس کی بات نہیں ہے۔جتنا بھی زور لگا لیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے
مریم نوازکی پوری توجہ پی ٹی آئی جلسوں پر مرکوز ہے: بیرسٹر سیف

اقتدارمیں آ کر متنازعہ غیر آئینی ترامیم کا خاتمہ کریں گے :پی ٹی آئی