سی پیک امید، ترقی اور خوشحالی کی علامت ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

سی پیک امید، ترقی اور خوشحالی کی علامت ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان

لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے عوامی جمہوریہ چین کے 75 ویں قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ چین کے قومی دن پر پاکستان کے لوگوں کی طرف سے مبارکباد پیش کرتی ہوں، پنجاب کے لوگ چینی بھائی بہنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم عظیم چینی قوم کا احترام کرتے ہیں، چین کی کامیابیاں ہمارے لیے بھی حوصلہ افزائی اور قابل تقلید ہیں۔ہر عالمی بحران میں چین کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ چینی قوم نے ترقی کے ساتھ ساتھ دنیا کی طرف دوستی کا ہاتھ بھی بڑھایا، سی پیک پاکستان کے معاشی منظر نامے کو تبدیل کر رہا ہے، ضرورت کی ہر گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، پاکستان اور چین خوشحالی اور پرامن مستقبل کی طرف ہاتھ تھام کر آگے بڑھ رہے ہیں، پاور کوریڈور سے لے کر عام شہریوں کے دلوں تک چین نے گھر کر لیا ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ چین کی عظمت امن، تعاون، انسانیت کی بھلائی کے غیر متزلزل عزم میں مضمر ہے

Exit mobile version