اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف آج امریکا پہنچیں گے تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف آج امریکا پہنچیں گے

وزیر اعظم سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد کی ملاقات

وزیر اعظم سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد کی ملاقات

لندن: وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے آج لندن سے امریکا پہنچیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔ کشمیر اور فلسطین کی موجودہ صورتحال‘ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم اسلامو فوبیا اور انتہا پسندی کے مسئلے کو دنیا کے سامنے اجاگر کریں گے، اقوام متحدہ، بین الاقوامی اداروں میں اصلاحات، موسمیاتی تبدیلی اور کلائمیٹ فنانسنگ پر بھی بات کریں گے۔ جنرل اسمبلی کے موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورہ امریکہ کے دوران وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کا امکان ہے۔ وزیراعظم کی آئی ایم ایف حکام سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

Exit mobile version