پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے تمام رکاوٹیں عبور کر کے پورے پنجاب اور لاہور گھوم کر اپنا چیلنج پورا کیا۔ڈاکٹر بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اٹک پار کرنے کی دھمکی دینے والے جعلی وزرا نے اب بھیگی بلیوں کی طرح چپ سادھ لی ہے، خواجہ آصف لاہور جلسے کا ایک ایک دن گن رہے تھے، خواجہ آصف اور عطا تارڑ اٹک پار کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا اٹک پار بھی گئے اور پورے لاہور و پنجاب بھی گھومے، حواس باختہ مینڈیٹ چوروں نے گنڈاپور کے پہنچنے سے قبل ہی جلسہ ختم کرایا۔ جعلی وزرا نے پہلے گنڈاپور کو اٹک کراس کرنے کا چیلنج دیا، جب گنڈاپور نے چیلنج پورا کیا تو نااہلوں نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے راستہ روکا، تمام تر رکاوٹوں کے باوجود گنڈاپور جلسہ گاہ پہنچے۔
علی گنڈاپور نے رکاوٹیں عبور کر کے پنجاب اور لاہور گھوم کر چیلنج پورا کیا: بیرسٹر سیف

علی گنڈاپور نے رکاوٹیں عبور کر کے پنجاب اور لاہور گھوم کر چیلنج پورا کیا: بیرسٹر سیف