اینٹی منی لانڈرنگ کیس ، عدالتی احکامات پر مونس الٰہی کا شناختی کارڈ بلا ک پاکستان Roze News
پاکستان جرائم

اینٹی منی لانڈرنگ کیس ، عدالتی احکامات پر مونس الٰہی کا شناختی کارڈ بلا ک

ن لیگ نے پاکستان کو پرچون کی دکان بنادیا ، کل پیٹرول 35پیسے سستا کیا آج 5روپے مہنگا کردیا ، کیا ملک ایسے چلا کرتے ہیں ؟ مونس الٰہی

ن لیگ نے پاکستان کو پرچون کی دکان بنادیا ، کل پیٹرول 35پیسے سستا کیا آج 5روپے مہنگا کردیا ، کیا ملک ایسے چلا کرتے ہیں ؟ مونس الٰہی

عدالتی احکامات پر اینٹی منی لانڈرنگ کیس میں چودھری مونس الٰہی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مونس الہی کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، مونس الہی کیساتھ 5 دیگر ملزمان کے شناختی کارڈز بھی بلاک کئے گئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے شناختی کارڈز منی لانڈرنگ کیس میں بلاک کیے گئے،مونس الہی کے علاوہ جن دیگر ملزمان کے شناختی کارڈز منی لانڈرنگ کیس میں بلاک کیے گئے ان میں عامر سہیل، عمیر فیاض، امتیاز علی شاہ، فراست علی اور عابد علی خان شامل ہیں۔ڈائریکٹر ایف آئی لاہور زون سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، عدالت ان ملزمان کے خلاف جو بھی احکامات دے گی ان پر عمل درآمد ہو گا۔

Exit mobile version