سرتاج عزیز کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا، شہباز شریف پاکستان Roze News
پاکستان

سرتاج عزیز کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا، شہباز شریف

سرتاج عزیز کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا، شہباز شریف

سرتاج عزیز کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا، شہباز شریف

شہباز شریف نے سابق مشیر سرتاج عزیز کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ سرتاج عزیز نواز شریف کے قریبی اور قابل اعتماد ساتھی تھے جنہوں نے مالیاتی اور اقتصادی محاذ پر گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز نے ملکی معیشت میں نئی جہتیں متعارف کروائیں جس سے معیشت میں استحکام اور عوام کو ریلیف ملا۔سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سرتاج عزیز نے ساری زندگی پاکستان کی تعمیر و ترقی میں گزار دی، ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہوگی۔شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر خزانہ اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

Exit mobile version