الیکشن کمیشن کی امید واران کے تشہیری ہورڈنگز ہٹانے کی کارروائی پاکستان Roze News
پاکستان

الیکشن کمیشن کی امید واران کے تشہیری ہورڈنگز ہٹانے کی کارروائی

الیکشن کمیشن کی امید واران کے تشہیری ہورڈنگز ہٹانے کی کارروائی

الیکشن کمیشن کی امید واران کے تشہیری ہورڈنگز ہٹانے کی کارروائی

الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے اشتہاری ہورڈنگز ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک ہیں۔یہ بات الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملتان اور سیالکوٹ میں مانیٹرنگ ٹیموں نے امیدواروں کا پروموشنل مواد ہٹانا شروع کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ امیدواروں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتہاری ہورڈنگز لگائے تھے۔

Exit mobile version