اسلام آباد ، اڈیالہ جیل پولیس نے سائفر کیس میں عمران خان کو عدالت میںپیش کرنے سے معذرت کرلی ۔اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں حج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت جاری ہے جس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاءاور ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹرز عدالت میںپیش ہوئے جبکہ عمران خان بہنیں اور شاہ محمود کی بیٹی بھی عدالت میں موجود ہیںسماعت کے آغاز پر وکیل صفائی نے کہا کہ سائفر کیس کا ٹرائل آج سماعت کیلئے مقرر ہے ، ہم امید کررہے ہیں کہ عمران خان کو پیش کیاجائیگا، ابھی تک انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ، یہ ریکارڈ کیس ہے اتنی رفتار سے کبھی کیس نہیں چلا ۔
سائفر کیس ، عمران خان کو پیش نہیں کرسکتے ، سپر نٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا عدالت کو خط

سائفر کیس ، عمران خان کو پیش نہیں کرسکتے ، سپر نٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا عدالت کو خط