پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ذوالفقا ر علی شاہ نے بھی پارٹی چھوڑ دی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہروں میں عسکری تنصیبات پرحملے کے ردعمل میں پی ٹی آئی کی وکٹیں کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ چینوٹ سے تحریک انصاف کے ضلعی صدر سید ذوالفقار علی شاہ نے بھی پارٹی چھو ڑدی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ذوالفقار عی شا ہ نے کہا کہ پچھلے دس سے بارہ دن میرے لیے اتنے بوجھل تھے جیسے نوصدیاں ہوں ،اختلافات اپنی جگہ لیکن ہم کسی صورت ملک دشمن اور ریاست مخالف نہیں ہوسکتے ، میں اپنی پارٹی ممبر شپ اور پارٹی عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں

Leave feedback about this