عمران خان اگر سازشوں سے باز نہ آئے تو ہمیں بندوبست کرنا آتا ہے،بلاول بھٹو پاکستان Roze News
پاکستان

عمران خان اگر سازشوں سے باز نہ آئے تو ہمیں بندوبست کرنا آتا ہے،بلاول بھٹو

bilawal

مردم شماری پر تحفظات، بلاول بھٹو نے وفاق کا ساتھ چھوڑنے کی دھمکی دیدی

لاڑکانہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان جمہوری رویہ اپنائے اور عمران خان اسمبلی واپس آئیں اگر سازش اور انتشار کو ختم نہ کیا گیا تو ہمیں بندوبست کر نا آتا ہے۔بینظیر بھٹوکے15ویں یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش،لاڑکانہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کو کس گناہ میں شہید کیا گیا۔دہشتگردی اورآمریت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،دہشتگرد خوف پھیلا کر آپ کے حقوق سلب کرتے ہیں۔آمریت بندوق کی طاقت سے آپ کی آزادی چھینتی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا ہ شہید بینظیر بھٹو جھوٹ کی نہیں سچ کی سیاست میں یقین رکھتی تھیں۔ہم فساد کی سیاست کو دفن کریں گے۔ہم کٹھ پتلیوں کی جھوٹ کی سیاست کو رد کریں گے اس ملک کو جوڑیں گے یکجہتی کے ساتھ سیاست کرینگے لوگوں کو لڑوائیں گے نہیں۔

Exit mobile version