اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان پر حکمران اتحاد کی معاونت کا الزام عائد کردیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے اپنے بیان میں الیکشن کمیشن آف پاکستان پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی مدد کرنے کا الزام اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کے باعث لگایا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ معلوم تھا کہ الیکشن کمیشن کو اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے ہیں کیوں کہ حکومت کی خواہش تھی کسی طرح الیکشن سے بھاگا جائے۔رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل الیکشن کمیشن کا موقف تھا کہ بلدیاتی انتخابات موخر نہیں ہوں گے ا ور اب ملتوی کردیئے۔اس اقدام سے ا لیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کا مذاق اڑایا ہے۔
پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن پر پی ڈی ایم کی معاونت کا الزام

اہلیہ نے اسد عمر کی رہائی کی درخواست واپس لے لی