ہمیں ٹی ٹی پی سے متعلق اپنی پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے،وزیر خارجہ پاکستان Roze News
پاکستان

ہمیں ٹی ٹی پی سے متعلق اپنی پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے،وزیر خارجہ

انتخابات 3 ماہ میں ہوں یا بعد میں، ہم تیار ہیں، بلاول بھٹو

انتخابات 3 ماہ میں ہوں یا بعد میں، ہم تیار ہیں، بلاول بھٹو

واشنگٹن:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں ٹی ٹی پی سے متعلق اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چا ہیے۔واشنگٹن میں وائس آف امریکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جہاں تک افغانستان کا تعلق ہے،میرا نہیں خیال کہ کوئی اس صورتحال کو دیکھنا چاہتا تھا تاہم ہمیں اب درپیش صورتحال سے نمٹنا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جہاں تک ٹی ٹی پی کا تعلق ہے تو میں طویل عرصے سے یہ بات کہہ رہا ہوں کہ ہمیں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے۔میں اپوزیشن میں بھی یہیبات کہتا تھا کہ اور آج حکومت میں ہوتے ہوئے بھی یہی کہتا ہوں کہ ہمیں اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے مزید جامع طریقہ کی ضرورت ہے۔

Exit mobile version