بھارتی دوا ساز کمپنی پر گیمبیا میں درجنوں بچوں کی ہلاکت کا جرم ثابت دنیا Roze News
دنیا

بھارتی دوا ساز کمپنی پر گیمبیا میں درجنوں بچوں کی ہلاکت کا جرم ثابت

kuff

بھارتی دوا ساز کمپنی پر گیمبیا میں درجنوں بچوں کی ہلاکت کا جرم ثابت

افریقی ملک گیمبیا میں پارلیمانی انکوائری کمیٹی نے کھانسی کے شربت سے69بچوں کی ہلاکت کے جرم میں بھارتی دو ساز کمپنی پر مقدمہ چلانے کی سفارش کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گیمبیا میں بھارتی سیرپ سے69بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔پارلیمانی کمیٹی نے دہلی کی فارما کمپنی میڈن فارما سیوٹیکل کے خلاف خراب دوا بیچنے پر قانونی کارروائی کے لئے زور دیا ہے۔کمیٹی نے کئی ہفتوں کی تحقیقات کے بعد رپورٹ میں بھارتی کمپنی کی تمام ادویات پر پابندی لگانے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔عالمی ادارے صحت ڈبلیو ایچ او نے اس سیرپ سمیت بھارت میں بننے والی چار دواؤں سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے ان پر پابندی کا حکم دیا ہے۔ادارے نے کہا کہ ان ادویات میں ایسے کیمیکلز ہیں جو انسانی جان کے لئے زہر ہیں۔گیمبیا میں بھارتی دوا پینے سے بچوں کے گردے میں شدید زخم ہوگئے جس کے نتیجے میں 69بچے ہلاک ہوگئے۔

Exit mobile version