مسلم لیگ ن ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم پاکستان Roze News
پاکستان

مسلم لیگ ن ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم

مسلم لیگ ن ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم

مسلم لیگ ن ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے انسدادکرپشن کے عالمی دن پرپیغام دیتے ہ وئے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی وخوشحالی کی راہ میں کرپشن بڑی رکاوٹ ہے۔آج پاکستان سے کرپشن کے ناسور کے خاتمے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کرپشن ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرکے معاشی انتظامی،تباہی،کا باعث بنتی ہے۔کرپشن سے ملک میں معاشرتی اقدار کے زوال اور شرپسندی کا خطرہ بڑھتا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے،2013سے2018تک ہمارے دور حکومت میں کرپشن کی شرح نیچے آئی جس کی عالمی گواہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے انڈیکس ریکارڈ ہیں۔

Exit mobile version