ہم سب کچھ ہوسکتے ہیں دہشتگردی کی پشت پناہی نہیں کرسکتے، جتنا جلدی الزام واپس لیں وہ بہتر ہے، ہم آپ کے ا یمرجنسی، گورنرراج کومسترد کرتے ہیں. چیئرمین پی ٹی آئی کا مشترکہ اجلاس میں خطاب
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ہمیں زخم دیا ہماری پیٹھ میں خنجرمارا ہم پردہشتگردی کی پشت پناہی کا الزام لگایا گیا، میں دہشتگردی کے الزام کو مسترد کرتا ہوں۔
اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ نے ہمیں زخم دیا ہے، آپ نے وفاق کو دا ؤپر لگا دیا ہے، بین الاقوامی سطح پر اس بیان کے اثرات ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری ہے ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے، ہم دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہیں، ایک ملاقات کے ڈر سے پوری حکومت ختم کردی ، ہم سب کچھ ہوسکتے ہیں دہشتگردی کی پشت پناہی نہیں کرسکتے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جتنا جلدی الزام واپس لیں وہ بہتر ہے، ہم آپ کے ا یمرجنسی، گورنرراج کومسترد کرتے ہیں، ہم وہ پاکستان بنائیں گے جس میں آپ کا علاج ہوگا۔

Leave feedback about this