پشاور میں چھت گرنے کے باعث جو بچے شہید ہوئے ہیں اُن کا مقدمہ سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی کے وزیر تعلیم پر درج ہونا چاہیئے؛ مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کا مطالبہ
مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ پرویز سندھیلہ نے پشاور کی دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے ہونے والے معصوم بچوں کے جانی نقصان پر شدید غصے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس المیے کا مقدمہ خیبر پختونخواہ کے سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی کے وزیرِ تعلیم کے خلاف درج کیا جانا چاہیے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پشاور اسکول حادثے میں متعدد معصوم جانوں کا ضیاع محض ایک حادثہ نہیں بلکہ مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے، بغیر کسی تکنیکی معائنے اور خستہ حال رہائشی مکانات میں نجی اسکولوں کے قیام کی کھلی اجازت دینا تعلیمی شعبے کی تباہی اور طالب علموں کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کی مجرمانہ لاپرواہی اور عدم توجہی کے باعث ایسے غیر قانونی تعلیمی ادارے کھل کر کام کر رہے ہیں، لہٰذا اس سانحے کی براہِ راست ذمہ داری سابق صوبائی انتظامیہ، بالخصوص سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی کے وزیرِ تعلیم پر عائد ہوتی ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کر کے سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

Leave feedback about this