واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کے حوالے سے مثبت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کا بے حد احترام کرتے ہیں اور ملکی قیادت کو قابلِ قدر سمجھتے ہیں۔
امریکی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف دونوں باصلاحیت اور قابل احترام شخصیات ہیں۔ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں ایک بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا بھر میں آٹھ ممکنہ جنگیں رکوا دیں جن میں بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی بھی شامل تھی۔ان کے مطابق یہ تنازع خطرناک حد تک بڑھ چکا تھا اور جوہری تصادم کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران 11 طیارے بھی تباہ ہوئے تاہم بروقت سفارتی مداخلت کے باعث بڑے پیمانے پر جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔
ٹرمپ کے بقول پاکستان کی قیادت نے بھی اس عمل کو سراہا اور اسے لاکھوں جانیں بچانے کے مترادف قرار دیا۔
تازہ ترین
ٹرمپ کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی تعریف، بھارت کے گرنے والے طیاروں کی تعداد بھی بتادی
- by web_desk
- اپریل 27, 2026
- 0 Comments
- 12 Views
- 2 گھنٹے ago
Leave feedback about this