اسلام آباد: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کے تحت عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلے میں 24 سے 30 اپریل 2026 تک انٹینسیفائیڈ آؤٹ ریچ ایکٹیویٹی (IOA) مہم جاری ہے۔ اس مہم کا مقصد ایسے تمام بچوں کو بروقت اور مکمل حفاظتی ٹیکہ جات فراہم کرنا ہے جو ویکسینیشن سے محروم رہ گئے ہیں یا جن کے ٹیکے مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل نہیں ہو سکے۔مہم کے دوران زیرو ڈوز بچوں، جزوی طور پر ویکسین شدہ بچوں اور معمول کے حفاظتی ٹیکوں کے مستحق بچوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ پسماندہ، دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں بھی خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں جہاں صحت کی سہولیات تک رسائی محدود ہے، تاکہ کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکوں سے محروم نہ رہے۔محکمہ صحت کے مطابق یہ اقدام بچوں کو ویکسین سے بچاؤ کے قابل بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور مجموعی شرحِ حفاظتی ٹیکہ جات بہتر بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔

Leave feedback about this