پاکستان تازہ ترین

جے ڈی وینس کا دورۂ پاکستان مؤخر

جے ڈی وینس کا دورۂ پاکستان مؤخر

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان موخر کردیا گیا۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے جواب نہ دینے پر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان موخر ہوا ہے۔
اس سے قبل امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے رپورٹ کیا تھا کہ نائب صدر جے ڈی وینس کی امریکا سے پاکستان روانگی کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
مذاکرات کے قریبی ذرائع کے مطابق وہائٹ ہاؤس نے بتایا کہ مذاکرات پر غور کے لیے واشنگٹن میں مزید میٹنگز ہوں گی اور جے ڈی وینس ان میٹنگز کا حصہ ہوں گے۔
وہائٹ ہاؤس حکام نے سی این این کو بتایا کہ ایڈیشنل پالیسی میٹنگز وہائٹ ہاؤس میں ہوگی اور جے ڈی وینس ان میٹنگز کا حصہ ہوں گے۔اس سے پہلے توقع تھی کہ جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہونے والے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے خبر دی تھی کہ امریکا اور ایران سے اشارے مل رہے ہیں کہ وہ 2 ہفتے کی کمزور جنگ بندی ختم ہونے سے پہلے اسلام آباد میں مذاکرات کرنے آ رہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کی مدت کل (بدھ) کو ختم ہوری ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image