اسلام آباد کی یونین کونسل 19 کے علاقے سرائے خربوزہ میں افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران 2 درجن کے قریب افراد نے مزاحمت شروع کر دی اور 4 پولیس اہلکار وں کو زخمی کردیا ۔ اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں ملزمان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مزاحمت کرنیوالے23 افراد کے خلاف اے ایس آئی ثاقب محمود کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی میں بتایا گیا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران مبین نامی شخص نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس اہلکار کو اغواء کیا۔اغواء کئے گئے پولیس اہلکار کو ایک گھر بند کر کے آگ لگائی گئی، ملزمان نے پولیس اہلکاروں سے سرکاری ایس ایم جی بھی چھین لی۔ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کی غرض سے سیدھی فائرنگ بھی کی۔
بعدازاں پولیس نے مزاحمت کرنے اور پولیس اہلکاروں کو زخمی کر نے والے 23 افراد کو گرفتار کر لیا۔مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ 7-ATA سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئیں ہیں۔سی ٹی ڈی کی ٹیم نے مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Leave feedback about this